The blessings of the saints of Pakistan Family Pir Sial Lajpal and Tehreek-e-Pakistan !!! اولیاء کا فیضان پاکستان🇵🇰 خانوادہ پیر سیال لجپال اور تحریک پاکستان!!!🇵🇰

اولیاء کا فیضان پاکستان🇵🇰 خانوادہ پیر سیال لجپال اور تحریک پاکستان!!!🇵🇰 1946ء خضر ٹوانہ کی وزارت کے دور میں حضور شیخ الاسلام والمسلمین رحمة الله تعالى عليه کو کئی مربع اراضی اور بلینک چیک کی صورت میں لاکھوں روپے کی پیش کش صرف اس لئے کی گئی کہ آپ رحمة الله عليه یعنی خواجہ محمد قمر الدین سیالوی رحمة اللہ تعالى عليه تحریک پاکستان سے الگ تھلگ رھیں گے اور تمام سر گرمیاں چھوڑ کر صرف تسبیح و مصلی کے تقدس کی حفاظت فرمائیں آپ رحمة الله عليه نے وہ بلینک چیک آگ میں پھینک دیا جواباً فرما بھیجا کہ تحریک پاکستان دو قومی نظریہ پر ایمان کا نتیجہ ہے کہ جسمیں نہ صرف میری بلکہ شمولیت حکومت کو بھی ضروری ہے اگر حکومت تحریک میں شامل نہیں ہوتی تو مجھ کو کو مسلمانوں سمیت روک نہیں سکتی یہ چند مربع اور لاکھوں روپے تو کیا پوری کائنات کو بھی اٹھا کر میرے قدموں میں رکھ دیا جائے تو پھر بھی میرے ایمان کو خریدا نہیں جا سکتا ۔ (اور یہ فرمان پاک حضور شیخ الاسلام والمسلمین خواجہ محمد قمر الدین سیالوی رضی اللہ تعالی عنہ کے لخت جگر مرشد پاک حضور امیر شریعت غریب نواز مدظلہ العالی نے بھی فرمایا جب...