وَ لَا یَئُوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ پڑھنے سے کیا ہوتا ہے
سخت جگہ
ایک تاجر تجارت کے لئے شام گیا رات گزرنے کے لیے اس
نےمکان کرایہ پر لیا اس مکان کے مالک نے کہا بھائی اگر تیری طاقت ہے تو تو رہ جا۔ کیونکہ کے اس مکان میں جو بھی رات رہتا ہے ہم دوسرے دن صبح اس کی نعش نکالتے ہیں یہ جگہ بہت سخت ہے۔اس مقام سے صحیح سلامت کوئی نہیں نکلتا۔ یہ سن کر اس تاجر نے کہا کہ مجھے منظور ہے۔ جب وہ تاجر رات کو سونے کے لئے آیا تو پہلے مقام کو صاف ستھرا کیا۔ بستر بچھایا اور دروازہ بند کر کے لیٹ گیا۔ اچانک کیا دیکھتا ہے کہ ایک ڈراؤنی شکل اس کے سامنے آئی آنکھیں جلتی ہوئی آگ کی طرح تھی اور اس کے منہ سے آگ نکلتی تھی تو اس وقت اس شخص نے آیت الکرسی پڑھی تو جن نے بھی ساتھ پڑھنا شروع کر دیا جو کہ کچھ وہ شخص پڑھتا جن بھی وہی پڑتا جب (وَ لَا یَئُوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ ) پڑھا تو وہ جن یہ الفاظ نہ پڑھ سکا اور گر گیا اور اس شخص نے زور زور سے یہی آیت دہرائی تو وہ جن جل گیا اور راکھ ہو گیا۔اس تاجر نے وہ راکھ اٹھا کر باہر پھینک دی اور صبح کو جب لوگ معمول کے مطابق آئے کہ شاید اس تاجر کی میت ملے گی لیکن وہ تاجر صحیح سلامت کھڑا تھا۔لوگ حیران ہوگئے اور اس تاجر سے پوچھا کہ تو کیسے بچا تو اس نے سارا واقعہ سنایا۔
حضرت خواجہ قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ کلمہ تمجید ڈر لگنے کے لیے بہت مفید ہے
Comments
Post a Comment
Jazak allah