The blessings of the saints of Pakistan Family Pir Sial Lajpal and Tehreek-e-Pakistan !!! اولیاء کا فیضان پاکستان🇵🇰 خانوادہ پیر سیال لجپال اور تحریک پاکستان!!!🇵🇰


 اولیاء کا فیضان پاکستان🇵🇰

خانوادہ پیر سیال لجپال اور تحریک پاکستان!!!🇵🇰


1946ء خضر ٹوانہ کی وزارت کے دور میں حضور شیخ الاسلام والمسلمین رحمة الله تعالى عليه کو کئی مربع اراضی اور بلینک چیک کی صورت میں لاکھوں روپے کی پیش کش صرف اس لئے کی گئی کہ آپ رحمة الله عليه یعنی خواجہ محمد قمر الدین سیالوی رحمة اللہ تعالى عليه تحریک پاکستان سے الگ تھلگ رھیں گے اور تمام سر گرمیاں چھوڑ کر صرف تسبیح و مصلی کے تقدس کی حفاظت فرمائیں 


آپ رحمة الله عليه نے وہ بلینک چیک آگ میں پھینک دیا جواباً فرما بھیجا کہ تحریک پاکستان دو قومی نظریہ پر ایمان کا نتیجہ ہے کہ جسمیں نہ صرف میری بلکہ شمولیت حکومت کو بھی ضروری ہے 

اگر حکومت تحریک میں شامل نہیں ہوتی تو مجھ کو کو مسلمانوں سمیت روک نہیں سکتی 

یہ چند مربع اور لاکھوں روپے تو کیا پوری کائنات کو بھی اٹھا کر میرے قدموں میں رکھ دیا جائے تو پھر بھی میرے ایمان کو خریدا نہیں جا سکتا ۔


(اور یہ فرمان پاک حضور شیخ الاسلام والمسلمین خواجہ محمد قمر الدین سیالوی رضی اللہ تعالی عنہ کے لخت جگر مرشد پاک حضور امیر شریعت غریب نواز مدظلہ العالی نے بھی فرمایا جب ن لیگ کی حکومت نے ختم نبوت ﷺ کے آئیں پر شب خون مارنے کی ناکام کوشش کی تو پیر سیال لجپال نے مکمل مخالفت فرمائی اور انکی وزارتوں اور کرسیوں کو پس پشت ڈالا اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے پورے ملک میں علماء و مشائخ اہلسنت کو اکٹھا کر کے ناموس رسالت مآب صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم پر پہرہ دیتے ہوئے عظیم الشان کانفرنسز کا انعقاد فرمایا۔)


خضر نے جب دیکھا کہ میری کوشش ناکام ہو گئی تو اس نے حضور شیخ الاسلام والمسلمین خواجہ محمد قمر الدین سیالوی رضی اللہ تعالی عنہ کو دھمکی دی اور سرگودھا اور دیگر علاقوں سے آپ رحمة الله تعالى عليه کی تقریر پر پابندی لگا دی آپ نے پابندی تقریر کی خبر سنتے ہی اعلان فرما دیا کہ کل سرگودھا کمپنی باغ میں جلسہ ہوگا دوسرے دن جلسہ گاہ آپ غریب نواز علیہ الرحمہ کے مریدین اور معتقدین اور کئی دوسرے سامعین جمع ہوگئے جلسہ گاہ  میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی حد نگاہ تک لوگوں کا سیل بے کراں نظر آنے لگا۔


غیرت اور جرات کے اس بادشاہ نے بڑی شان جلال و عظمت سے سٹیج پر کھڑے ہو کر زبردست تقریر فرمائی اور خضر کو مخاطب ہوکر فرمایا کہ اللہ کے ننانوے نام ہیں ان میں خضر ٹوانے کا نام نہیں تو دھمکی کس منہ سے دیتا ہے؟ 

پاکستان اللہ تعالی اور رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے نام پر حاصل ہو رھا ہے اور ان شا ء اللہ تعالی پاکستان بن کر رھے گا۔


اللہ تعالی کے محبوب بندے صرف اسی سے ڈرتے ہیں اور کسی سے انہیں خوف خطرہ نہیں ہوتا وہ اللہ پر توکل رکھتے ہیں اور وہ ہی انکا کفیل اور کار ساز ہوتا ہے انکے مقابل چاہے کوئی طوفان آ جائے تو وہ اس کو باد صبا کا جھونکا تصور کرتے ہیں ۔

خداداد مملکت پاکستان انہی بزرگوں کے دم قدم سے وجود میں آئی پاکستان کے حصول کے لئے جہاں دوسرے صادقین کو کرب و بلا سےگزرنا پڑا وہاں خانوادہ سیال شریف اور اس عظیم آستانہ عالیہ کے متعلقین نے بڑی قربانیاں دیں سنیوں کے مرشد شیخ الاسلام والمسلمین خواجہ محمد قمر الدین سیالوی رضی اللہ تعالی عنہ نے تحریک پاکستان کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لئے اپنے تن من دھن کی پرواہ کئے بغیر رات دن کئی مشکل مراحل سے گزرے تحریک پاکستان زورو شور سے جاری تھی تو کتنے ظاہری شکل و صورت والے جبے اور دستار والے لوگ بک گئے اور آج وہ قومی ہیرو کہلاتے ہیں وہ برطانوی ایجنٹ اور انگریزوں کے جانثار اور وفادار تھے ۔


پیر سیال لجپال حضرت خواجہ محمد قمرالدین سیالوی رحمة الله عليه نے اس وطن کے لئے کیا کچھ نہیں کیا ؟ 

حکومت برطانیہ کی طرف سے خطابات کو رد فرمایا زمینوں کو اپنی جوتی کی نوک پر رکھا صرف آپ رحمة الله عليه کی ذات ہی نہیں اس دو قومی نظریہ کے بانی اور تحریک پاکستان کے حامی اور معاون آپ کے آباؤ اجداد تھے۔

آپ رحمة الله عليه کا پسندیدہ شعر ہے 

خون دل دے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب 

ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

عرس مبارک حضرت خواجہ حمید الدین سیالویؒ پیر آف سیال شریف

Pir Sial Baba Fariduddin Ganj Shukar and Sultan Bahu Stories By Sialvi TV बाबा फरीदुद्दीन गंज शेखर